حکومتی دعوے دھرے، روٹی، نان 2 روپے مہنگے، غریب عوام چیخ اٹھے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ایک سال کے دوران روٹی اور نان کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔ روٹی 2 روپے اضافے کیساتھ 8 سے بڑھا کر 10 روپے جبکہ نان 10 سے 12 روپے کردیا گیا۔

 اسلام آباد میں روٹی یکدم 2 روپے اضافے کیساتھ 8 سے بڑھا کر 10 روپے جبکہ نان 10 سے 12 روپے کردیا گیا۔ لاہوری کلچہ 3 روپے اضافے کیساتھ 15 روپے کاہو گیا۔ عوام کہتے ہیں ، لگتا ہے اب ہوا، پانی پر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔

 نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خسارے میں تندور نہیں چلا سکتے، حکومت گیس اور آٹا سستا کر دے ، روٹی بھی سستی ہوجائے گی۔

 واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نئی ریٹ لسٹ انتظامیہ کوبجھوائی تھی جس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا لیکن روٹی اور نان کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا گیاہے۔

Comments are closed.