پٹرول بم گرنے کوتیار، پٹرولیم مصنوعات 8.90 روپےمہنگی ہونےکا امکان

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بری خبر ۔۔۔۔ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

عوام ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے لئے ہو جائیں تیار، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے  فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔فنانس ڈویژن نے اوگرا کی سفارشات حرف بہ حرف مان لیں تو پٹرول یکم اگست سے 117.83 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 132.47 روپے لیٹر ہوجائ گا ، مٹی کا تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد 103.84 روپے اور لائٹ ڈیزل 97.52 روپے فی لیٹر ملے گا ۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ 31 جولائی کو وزارت خزانہ کرے گی،نئی قیمتوں پرعمل درآمد یکم اگست سے ہوگا۔

Comments are closed.