حکومت نے روٹی سستی کرنےکیلئے1 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روٹی سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، خصوصی سبسڈی کی منظوری دے دی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی سستی کر نےکیلئے تندوروں کی گیس کے نرخ کو کم کر کے 30 جون کی سطح پر واپس لایا جائے، اس کیلئے حکومت تندوروں کیلئے گیس پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کے مقامی کاشت کاروں کے تحفظ کے لئے درآمدی کپاس پر10 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔

ای سی سی کو بتایا گیا کہ گندم کی برآمد پر پابندی لگنے سے قیمت میں 50سے60روپے فی من کمی ہوئی، 8 اگست کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

Comments are closed.