اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آسٹریلیا میں شروع ہو گئے ، پاکستان عالمی ادارے کو اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔
پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پُرعزم ہے۔ پاکستان اور عالمی ادارے کے درمیان آسٹریلیا میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، جن میں 26 صفحات پر مشتمل رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے حوالے کر دی گئی۔ مذاکرات میں 16 اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اور ایف اےٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کےدرمیان مذاکرات میں نیکٹا ، ایف بی آر، ایس ای سی پی، ایف آئی اے اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےحکام شریک ہیں ۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ کا جائزہ لے گا۔
ایف اے ٹی ایف کو پیش کی گئی رپورٹ پاکستان کے پانچ اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔ جس میں منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کے فنڈز کی روک تھام کی تفصیلات شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو اثاثوں کی منتقلی روکنے کے لئے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں ۔
Comments are closed.