اسلام آباد: گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں سبزیاں40 فیصد، بجلی 10.44 فیصد، گیس 55 فیصد جب کہ آٹا 12 فیصد مہنگا ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 1 اعشاریہ 82 فیصدرہی، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی، جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی 10.32 فیصد بڑھی۔
ایک سال کے دوران پیازکی قیمت 131 فیصد مہنگی ہوئی، گیس کی قیمتوں میں 55 فیصد اضافہ ہوا، دال مونگ 46 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 45 فیصد مہنگے ہوئے۔جب کہ سبزیاں 40 جبکہ چینی 35 فیصد مہنگی ہوئی، دال ماش 32 اور پٹرول 21 فیصد مہنگا ہوا، خوردنی تیل اور گھی 18 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران بجلی 10.44 فیصد مہنگی ہوئی، آٹا 12 فیصد مہنگا ہوا۔
Comments are closed.