اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر تک کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے دسمبر میں عوام کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔جس میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی، سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے،
اوگرا کی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل پر18 روپے، پٹرول پر 15 روپے، مٹی کے تیل پر 6 اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
Comments are closed.