ادارہ شماریات کاملک میں کمرتوڑمہنگائی کا اعتراف، سبزیاں غریب کی پہنچ سے دور

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار جاری کردئیے، دسمبر 2018 کی نسبت دسمبر 2019 میں مہنگائی 12.63 فی صدزیادہ رہی۔ سبزیاں بھی عوام پہنچ سے دور ہو گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں کمر توڑ مہنگائی کا اعتراف کر لیا ہے، مہنگائی سے متعلق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2018 کی نسبت دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 12.63 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال کے دوران ٹماٹر321 فیصد ، سبزیاں 84 فیصد مہنگی ہوئیں۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق ایک سال کے دوران پیاز170 فیصد، آلو78، دال مونگ 53 جب کہ دال ماش 39 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران چینی 28 فیصد، گندم 22، گوشت 14 اور دودھ 11 فی صد مہنگاہوا۔ عوام کہتے ہیں اب نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے ۔

دسمبر 2019 میں دسمبر 2018 کی نسبت، خوردنی تیل 17 جب کہ چائے 11 فیصد مہنگی ہوئی۔ مکانوں کے کرایوں میں 13 اور ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 12 فی صد اضاافہ ہوا۔ سال کے دوران گیس 55 فیصد ، پٹرول اور بجلی 18 فیصد جبکہ علاج معالجہ 12 فی صد مہنگا ہوا۔

Comments are closed.