گیس کی اووربلنگ پر وزیراعظم کا نوٹس….صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: گیس صارفین سے اووربلنگ پر وزیراعظم کے نوٹس پر عوام کو ریلیف مل گیا. سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین سے وصول کئے گئے 51کروڑ 30 لاکه روپے کی رقم واپس کرنا شروع کر دی.
وزیراعظم عمران خان کو ان علاقوں کی رپورٹ پیش کی گئی جہاں کم گیس پریشر کے باوجود اضافی بل بھیجے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا عملی طور پر معائنہ کیا گیا، مختلف جگہوں پر ترسیلی گیس پریشر پر صارفین کو بھاری بھر کم بلز بھیجے گئے۔
وزیراعظم نے گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں طلب و رسد کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے اور آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے کی ہدایت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئی ناردرن صارفین سے وصول کئے گئے 51کروڑ 30 لاکه روپے کی رقم واپس کرے گی۔ کمپنی نے فروری اور مارچ2019کیلئے صارفین کو 5 کروڑ روپے واپس کردیے ہیں اور مزید 46 کروڑ 30 لاکه روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.