پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے47 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 47  پیسے فی لٹر تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 1 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے کمی تجویز دی ہے۔

نئی سمری کی منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 54 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 129 روپے 73 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 61 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 79 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے نئے سال کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2019ء میں پٹرول کی قیمت میں 23.02 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 18.42، لائٹ ڈیزل 5.99 اور مٹی کے تیل میں 12.85روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں ایک سال میں 114 فیصد ہوا۔

Comments are closed.