خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کے بعد 20 کلو آٹے کی قیمت میں 200 روپے کمی

پشاور: خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت اقدامات کے بعد 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد900 روپے ہو گئی، شہریوں نے ریلیف ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا میں عوام کو حکومتی ریلیف کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، پشاور کی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمت میں 200 روپے تک کم ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے کم ہوکر 900 روپے ہو گئی۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو مزید اقدامات بھی اٹھانے چاہیئیں جبکہ آٹا ڈیلرز کے مطابق آٹے کی دوسروں صوبوں سے پشاور کو ترسیل میں درپیش مسائل اور مشکلات کے خاتمے سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

Comments are closed.