اسلام آباد: کورونا کی عالمی وباء کے تناظر میں بین الاقوامی مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کے لئے منجمد کر دیئے ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکار عالمی معیشت کو دیکھتے ہوئے جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا اور قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔
Comments are closed.