اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مارچ کے مقابلے میں اپریل میں تجارتی خسارے میں 41.9 فیصد بڑھ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے دوران برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 54.2فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 47.24 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران برآمدات 3.92 فیصد کم ہوئیں۔ اپریل 2020 میں برآمدات کا حجم 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا جو گزشتہ برس اپریل میں 2 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں گذشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 34.49 فیصد اور مارچ کی نسبت میں 6.88 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا اپریل کے دوران برآمدات کا حجم 18 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا جو گذشتہ سال اسی عرصے میں 19 ارب 16 کروڑ ڈالرز تھا جب کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دروان تجارتی خسارے میں 25.68 فیصد کمی ہوئی۔
اسی طرح جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 19 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ گذشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 26 ارب23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا جولائی تا اپریل درآمدات37 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں اور گذشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 45 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔
Comments are closed.