اسلام آباد: عوام کےلیے اچھی خبر یہ ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7روپے 6 پیسے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈٰیزل کی قیمت میں پانچ پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت خزانہ 31 مئی کو قیمتوں میں رد ودبدل کا فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے گزشتہ تین ماہ کے سٹاک اور فروخت کا ڈیٹا طلب کرلیاہے، آئل کمپنیاں ڈپو سے پٹرول، ڈیزل کی فروخت اور اسٹاک کے اعداد شمارفراہم کریں۔
اوگرا نے ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈیوز اور آوٹ لیٹس پر پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی چیک کرنے کی سفارش کی ہے پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجودنہ ہونے پر رپورٹ اوگرا کو فراہم کی جائے۔
Comments are closed.