اسلام آباد، 29 جنوری، 2024: معروف اسلامی مالیاتی ادارے فیصل بینک نے شریعت کے مطابق جدید ترین ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے معروف بین الاقوامی فن ٹیک کمپنی اوپے (OPay) کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کا اعلان کیا ہے۔
اس شراکت کا مقصد چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباری اداروں میں ہر طرح کا لین دین ڈیجیٹل طریقے سے کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ اشتراک ملک میں مالیاتی شمولیت اورڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ایجنڈے کے مطابق ہے۔
اس اشتراک کا مقصد تجارتی خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے، جو کاروباری اداروں اور صارفین کو یکساں طور پر بغیر کسی رکاوٹ بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔اس شراکت داری کا بنیادی مقصد اسلامی مالیاتی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ڈیجیٹل مرچنٹ سروسز کو فروغ دینا ہے۔
کاروباری ادارے جدید اور محفوظ ادائیگی کے طریقے کو اپنا کر فیصل بینک کی شرعیہ کمپلائنس سروسز سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اوپے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔
فیصل بینک اپنی شریعہ سے مطابقت رکھنے والی مالیاتی مہارت کو اوپے کی تکنیکی مہارت کے ساتھ ملا کر ڈیجیٹل مرچنٹ سروسز کو نئی شکل دے گا اور پاکستان میں فن ٹیک کے حوالے سے ایک نظام کو وضع کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
Comments are closed.