رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔ افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں منعقد ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

Comments are closed.