اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر چینی کمپنیوں نے کروڑوں ڈالرز ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہ ٹیکسز معاشی ذمہ داری کےتحت ادا کیے گئے۔
سی پیک منصوبوں کے ٹیکس تفصیلات کے مطابق اورنج لائن پر چائنا ریلوے کارپوریشن اور چائنا نارتھ انڈسٹریش کارپوریشن نے ایگزیم بینک سے 47.5 کروڑ ڈالرز قرض لیا جس پر چائینا ریلوے کارپوریشن نے 20 ملین روپے ٹیکس ادا کر چکی ہے۔
چائنا ریلوے نے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ویدہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کیا، پشاور کراچی موٹر وے کے سکھر ملتان سیکشن میں 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کے ٹیکسز ادا کیئے گئے۔
ریلوے کی مین لائن اپگریڈیشن کا منصوبہ تین مراحل پر مشتل ہے جس پر 13 ارب ڈالرز کا خرچ آئے گا جس کے لیے چائینا اس منصوبے کے لیے مناسب شرائط پر قرض دے گا،ریلوے اپگریڈیشن کا منصوبہ کراچی سے پشاور تک 1800 کلومیٹر کا ہے، ٹھٹھ میں قائم ونڈمل منصوبے پر کمپنی نے 15 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا یہ ٹیکس کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلیٹی کے تحت دیئے گئے، بہاولپور میں سولر پارک پرزونرجی کمپنی نے 1 ارب ٹیکس اور لیویز کی مد میں ادا کیا، پورٹ قاسم کول منصوبے پر کمپنیوں نے 7 ارب روپے سے زائد ٹیکسز دیئے، سکھی کناری ہائیڈروپاور منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے 43 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیا، پاک چین کراس بارڈر اپٹیکل فائبرمنصوبے پر چین نے پاکستان کو4 کروڑ ڈالرز کا قرض آسان شرائط پر دیا۔۔
Comments are closed.