پاکستان کے گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش باقاعدہ شروع

کراچی: پاکستان میں 9 سال کے طویل وقفے کے بعد گہرے سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کیلیے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سے ڈرلنگ کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔

امریکی ڈرلنگ کمپنی ایگزون موبل ایک ڈرلنگ رگ، 3سپلائی ویسلز اور2 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہفتے سے کراچی کے سمندری حدود میں ڈرلنگ کا آغازکردے گی۔ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ امریکن کمپنی کراچی کے ساحل سے 280 کلومیٹر دور گہرے سمندر میں انڈس جی بلاک میں “کیکرون” نامی وھیل میں ڈرلنگ کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے سطح سمندر سے5ہزار فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی۔ پاکستان کے انڈس جی بلاک کے ڈرلنگ پروجیکٹ میں 4مختلف ایکسپلوریشن کمپنیاں جن میں اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایگزون موبل اوراٹلی کی کمپنی ای این آئی کی25 فیصد کے تناسب سے یکساں حصہ داری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 10کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

Comments are closed.