انٹر بینک میں ڈالر 205 روپے  کیساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی :ملکی حالیہ معاشی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 1.76 روپے اضافے سے 205.61روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف شرائط کے مطابق وفاقی بجٹ پیش ہونے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تعطل، وزیر خزانہ کی دو ہفتے بعد مزید بجٹ اقدامات بروئے کار لانے اور چین کو دو ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے ساتھ مزید ڈھائی ارب ڈالر کے حصول کی کوششوں جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی دوبارہ پیش قدمی جاری ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 203روپے سے تجاوز کرگئے تھے جبکہ اوپن ریٹ 205روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

Comments are closed.