اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  منگل کو طلب کرلیاگیا ہے  جس میں ایف سی اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے لیے اضافی گرانٹ کا معاملہ زیر غور آئےگا

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ای سی سی کے اجلاس کے دوران ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کیلئے اضافی گرانٹ کے اجراء کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

وزارت داخلہ نے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی گرانٹ طلب کی ہے وزارت خزانہ نے پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹس کیلئے 18 کروڑ روپے کی رقم کے اجراء کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے فضل گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی سمری بھی ای سی سی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Comments are closed.