اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے تحت عارضی بے گھر ہونے والے افراد کی بجالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ابتدائی تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے آپریشن ضرب عضب کے تحت عارضی بے گھر ہونے والےافراد کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماڑی ڈیپ سے اضافی 66ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔اجلاس میں وزارت تعلیم و تربیت کی سمری پر کیڈ کیلئے 20کروڑ 26لاکھ روپے اورپاکستان چیئرز ابراڈ کیلئے 1کروڑ 24لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
Comments are closed.