الیکٹرک وہیکل پالیسی اجراء:آٹو مینوفیکچرز کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی کے اجراء کے بعد سرمایہ کاری کا مواقع بڑھ گئے ہیں اور ملک کے پانچ بڑے آٹو مینوفیکچرز نے الیکٹرک موٹر سائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔

 انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ  حکام نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم  کرے گا، پانچ بڑے سرمایہ کار برقی گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی لے رہے ہیں، برقی گاڑیوں کی مقامی صنعت کو ٹیکس میں مراعات دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ برقی گاڑیوں کے خام مال پر ڈیوٹی محض ایک فی صد ہے، برقی گاڑیوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس محض ایک فی صد ہے، سرمایہ کار برقی گاڑیوں کی صنعت لگا کر فائدہ اٹھاسکتے ہیں،الیکٹرک وہیکل میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی بڑی گنجائش ہے۔

کھیلوں اور عام استعمال کی برقی گاڑیوں کی پیداواربھی ہوسکے گی، برقی لائٹ کمرشل گاڑیوں کے لیے وزیراعظم نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔  کمیٹی کے سربراہ وزیر صنعت حماد اظہر ہیں، کمیٹی میں وزیر منصوبہ بندی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحولیات بھی شامل ہیں،  برقی گاڑیاں ماحول دوست ہیں۔

Comments are closed.