پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ماسٹر کارڈ کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید کردی ہے۔
اس اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید اور توسیع سے فیصل اسلامی نور کارڈ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی، جو پاکستان کا پہلا شرعیہ کمپلائنٹ فنانشل انسٹرومنٹ ہے۔ روایتی کریڈٹ کارڈز کا یہ جدید متبادل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کریڈٹ کارڈ ہے جو ہمارے قابل قدر صارفین کو ان کی روزمرہ کے مالیاتی لین دین اور طویل مدتی مالیاتی ضروریات کے لیے مستحکم اختیارات کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔
فیصل اسلامی نور کارڈ ماسٹر کارڈ کی جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معلومات کو محفوظ اور دھوکہ دہی کا پتہ لگاتا ہے۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز اور کونٹکیٹ لیس ٹیکنالوجی میں انضمام کو یقینی بناتا ہے۔ یہ خصوصیات مقامی اور عالمی سطح پر محفوظ، کثیرالمقاصد اور بغیر کسی رکاوٹ لین دین کو یقینی بناتی ہیں، جس سے صارفین کے لیے کارڈ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں معاہدے کو باضابطہ شکل دی گئی، جس میں فیصل بینک اور ماسٹر کارڈ کی سینئر قیادت بشمول فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین، گروپ ہیڈ، کنزیومر فنانس فیصل بینک انیق ملک، کنٹری منیجر ماسٹر کارڈ پاکستان ارسلان خان اور ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور ڈویژنل پریزیڈنٹ ماسٹر کارڈ جے کے خلیل شامل ہیں۔
فیصل بینک لمیٹڈ اسلامی بینکاری میں جدت طرازی میں پیش پیش ہے، جو مستقل بنیادوں پر صارفین کے اقدار اور عقائد کے مطابق جدید ترین اور شرعیہ کمپلائنٹ مصنوعات پیش کرتا ہے۔ اس شراکت داری کی تجدید ملک میں شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں انقلاب لانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون سے فائدہ اٹھانے کے مشترکہ وژن کی نشاندہی ہے۔
Comments are closed.