ایف اے ٹی ایف کی شرط ، ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو سوالنامہ بھیج دیا

 اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور اہم شرط پر عملدرآمد کیلیے ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ اور دیگر مالیاتی اداروں کوسوالنامہ بھجوا دیا،،سوالنامے میں ساٹھ سے زائد سوالات پوچھے گئے ہیں۔

ایف بی آر نے ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عملدرآمد کیلیےپراپرٹی ڈیلرز اور ایجنٹ سے رئیل اسٹیٹ میں مشکوک سرمایہ کی معلومات طلب کی ہیں۔ پراپرٹی میں مشکوک سرمایہ کاری اور کیش پر جائیداد خریدنے والے گاہک کی تمام تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ایف بی آر سوالنامے کے مطابق اگر کسی شہری کو پراپرٹی ورثے میں ملی ہے پھربھی بتانا ہوگا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ سرمایہ کہاں سے آیا ہے ۔ اب اچانک یوٹرن لینے پر رئیل اسٹیٹ بزنس سے جڑے افراد اور سرمایہ کار ایک با رپھر اضطراب کا شکار ہو گئے ہیں۔

Comments are closed.