راولپنڈی: وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ اضافی گیس بلوں کی مد میں 50 کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔
غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، 15 ہزار صارفین کو گیس کے اضافی بل گئے تھے جس کے بعد اضافی بلوں کی واپسی شروع کر دی گئی ہے اب تک اس مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سابق 2 حکومتوں سے ورثے میں سنگین مسائل ملے ہیں مگر ہم عوامی مسائل حل کریں گے اور اب کسی بھی ادارے کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز نہیں بننے دیں گے۔
Comments are closed.