اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری دے دی۔200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی نرخ 32 پیسے فی یونٹ بڑھا دئیے گئے۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ای سی سی نے گیس ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کے لیے گھریلواور کمرشل صارفین کیساتھ تندوروں کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جب کہ گیس میٹر کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا۔
اسٹیل ملز کے 49 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا اور اس مقصد کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے 3978 ریٹائرڈنان پٹیشنرزملازمین کو بھی واجبات کی ادائیگی کیلئے 11.6 ارب روپے کی منظوری دے دی ۔
ای سی سی نے ٹی سی پی کیلئے چینی اور گندم کی درآمد پر کمیشن مارجن 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کرنے ،گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی منیجمنٹ کیلئے 126 آسامیوں کی تخیلق، این ایچ اے کا قرض، گرانٹ میں تبدیل کرنے اور پانچ برآمدی شعبوں کیلئے آر ایل این جی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔
Comments are closed.