ہواوے او رزلمی فا ؤ نڈیشن کا “دی ڈیجیٹل پاکستان” کیلئے مل کر کا م کر نے پر اتفاق

دونو ں ادارو ں کے درمیان ترقیاتی سرگرمیوں کے حو الے سے سٹریٹجک یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔ ہواوے او رزلمی فاؤنڈیشن کا دی ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے مل کر کا م کر نے پر اتفاق ۔اس حوالے سے دونو ں ادارو ں کے درمیان ترقیاتی سرگرمیوں کے حو الے سے سٹریٹجک یادداشت پر دستخط ہوئے ۔ دونو ں تنظیمو ں کے سر بر اہا ن نے اسے اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور بڑھانے کیلئے اہم قدم قرار دیا ۔

تقریب میں زلمی فاؤ نڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی ، پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم، ہواوے انٹرپرائز بزنس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گاؤجی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ہواوے اور زلمی فاؤ نڈیشن پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے اور کاروباری ماحولیاتی نظام کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

ہواوے اور زلمی فانڈیشن مقامی لوگوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ترقی کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل مہارت ، جدت اور ٹیک انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کیلئے پروگرام اور سرگرمیاں مہیا کرنے جارہی ہے۔زلمی فانڈیشن نوجوانوں کو چیلنجز سے نمٹنے کا ہنر مہیا کر نے کیلئے پرعزم ہے۔ہو اوے کیساتھ شراکت داری اس میں اہم کردار ادا کریگی۔

مسٹر گاؤ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں تاہم محدود وسائل کی وجہ سے نو جو ان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لاپا تے ۔زلمی فا ؤ نڈیشن کے ساتھ مل کرمحنتی نو جو ان کیلئے روزگا ر اور آگے بڑ ھنے کے اسباب پیدا کئے جا ئینگے ۔ زلمی فانڈیشن کا مقصد آئندہ نسلوں کو کل کے چیلنجوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے تیار کرنا ہے۔ تنظیم کے پاس اپنے اہم مقصد اور نتائج کے حصول میں مستقل کامیابی کا ریکارڈ ہے۔

ہواوے آئی سی ٹی کی ٹیکنالوجی کو پاکستان لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فی الحال ہمارے پا س 1500ملازمین ہیں جن میں 91 پاکستانی ہیں۔ یہ سٹریٹجک اتحاد دونوںکی طرف سے “ڈیجیٹل پاکستان” کے خواب کو پو راکرنے میں پہلا مثبت قدم ثابت ہو گا ۔

Comments are closed.