آئی ایم ایف کا مشن جنوری میں پاکستان آئے گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے ہیں جس میں معاشی پیکج کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتہ پاکستان آئے گا اور اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے گا، ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ اسدعمر نےچیف مشن آئی ایم ایف ہیئرلڈ فنگرکوحکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ نےٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہی فراہم کی،وزیرخزانہ نے بجلی، گیس کی قیمتوں اورترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں گورننس اور آصلاحات پر بریفنگ دی۔

Comments are closed.