درآمدی ایل این جی کی قیمت کی قیمت میں 12.71 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی طرف سے جاری کردہ۔نوٹیفیکشن کے مطابق سوئی نادرن کے لئے نئی قیمت گیارہ اعشاریہ صفر تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے نئی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2019  کیلئے ہوگا اس سے قبل ایس این جی پی ایل کیلئے قیمت 12.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Comments are closed.