ایل این جی کے دو بحری جہاز بیک وقت کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز

کراچی: ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کی حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں ایل این جی گیس کے دوبحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز ہوگئے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی حیدر زیدی نے ایل این جی گیس کے  لئے دو بحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز کرانے پر پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کی کوششوں کا سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایل این جی لئے دوجہاز بیک وقت لنگراندازکروائے گئے۔

علی حیدر زیدی کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیوی گیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ رات کے وقت نیوی گیشن کا عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا۔اس عمل کے آغاز کے بعد بندرگاہ پر رش جیسے بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ جائیں گے۔

Comments are closed.