عوام کیلئے بری خبر۔۔۔بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، حتمی فیصلہ 23 جنوری کو کیا جائے گا۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر میں بجلی کے پیداواری اخراجات 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہے، جبکہ صارفین سے 5 روپے 86 پیسے فی یونٹ اخراجات وصول کیے گئے۔

دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا 23 جنوری کو عوامی سماعت کرے گا، واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی و لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments are closed.