اسلام آباد: دوست ممالک کے اقتصادی پیکج کے بعد اب پاکستان کوادھار تیل کی فراہمی بھی شروع ہوچکی ہے۔اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 4.5 ارب ڈالرمالیت کےادھارتیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
ادھار تیل کے حصول میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک سے 4.5 ارب ڈالرمالیت کے قرض میں سے 10کروڑ ڈالرکاتیل مل گیا۔
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق ادھار تیل کی سہولت تین سال کے لیے ہوگی۔ اسلامی ترقیاتی بینک ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ادھار تیل ہو ،ایل این جی یا رعایتی قرض۔۔۔ دونوں صورتوں میں بیرونی ادائیگوں کا دباو کم ہوگا۔۔۔
ڈاکٹر خاقان نیب کاکہنا تھاکہ اقتصادی پیکج کے بعد متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ دوست ملک جلد تیل کی فراہمی شروع کر دے گا۔
Comments are closed.