پاکستان بیوریج لیمیٹڈ جو کہ مشروبات کی صنعت میں ایک جانا مانا نام ہے ,نے SAP کے S/4HANA on-premiseسلوشن کو نافذ کرکے ایک اہم ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف قدم بڑھا لیا ہے۔ یہ اہم اقدام پاکستان بیوریج لیمیٹڈ کی جدت اور ترقی کے حصول کے عزم کا ثبوت ہے، اورمشروبات کی صنعت میں معیار برقرار رکھنے کے پی بی ایل کے ارادے کاعکاس ہے۔ان ہاؤس مکمل طورپراس تبدیلی کا انعقاد ایک منفرد اورنمایاں اقدام ہےجوکہ کارپوریٹ سیکٹر میں کم ہی نظرآتا ہے۔
اس اسٹریٹیجک تبدیلی کےنفاذکی تقریب کاانعقاد کراچی میں کیاگیا۔جس میں پی بی ایل کےسینیئر ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ سٹریٹیجی سید سہیل احمد سمیت پی بی ایل کے سینیئر عہدےداران نےشرکت کی۔عموماًاس قسم کے ڈیجیٹل نفاذ کیلئےبیرونی شراکت داروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں،اس کے برعکس پی بی ایل ٹیم نے اس نفاذ کا انعقاد اپنی ہی ماہرٹیم کی مدد سے کیا جس نے ان کی صلاحیت کواجاگرکیا۔یہ کوشش ناصرف پی بی ایل کی اندرونی صلاحیتوں کی مثال ہےبلکہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سب سے آگےرہنے کےوژن کی بھی عکاس ہے۔
اس سنگ میل کوعبورکرنے پرروشنی ڈالتے ہوئے سید سیہل احمدنے پی بی ایل کے اس سفر کی امتیازی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیاان کا کہنا تھا کہ کسی بیرونی مشاورت کے بغیرمضبوط آپریشنل تبدیلی کواپنانا ایک ایسا اقدام ہے جوہماری خودانفرادیت اورصلاحیت دونوں کوظاہرکرتاہے۔
ایس اے پی کے مینیجنگ ڈائریکٹربرائے پاکستان،ایران،بحرین اورافغانستان ثاقب احمد نےپی بی ایل کی اس شاندار کامیابی کو سراہا۔ ثاقب احمد نے پی بی ایل کی جانب سے SAP ERP کے برانے ورژن سے جدید S/4HANA سسٹم پر بروقت متنقلی کےاقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس اقدام نےاس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پی بی ایل مثابقتی مشروبات کی صنعت میں سب سے آگےرہے۔
PBL کی جانب سے S/4HANA سلوشن کا کامیاب نفاذ ان کی ڈیجیٹل حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے،جس نے ان کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ ریئل ٹائم ڈیٹا کی معلومات،وسائل کا بہترین استعمال اورہموارکاروباری حکمت عملی مرتب کرسکیں۔ یہ پراجیکٹ پی بی ایل کی جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلانے کے حوالےسے تیاررہنےکی سوچ کی نشاندہی کرتا ہےاورپاکستان کے متحرک کارپوریٹ سیکٹرمیں ڈیجیٹل طورپرثابت قدم رہنے والی کمپنی پونےکےمؤقف کی تائید بھی کرتا ہے۔
Comments are closed.