کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 39 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ۔۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے لئے بڑے اعلانات کا بیان کام کرگیا،، جس کے بعد سرمایا کاروں نے بڑی اُمیدیں باندھ لیں،، اور کاورباری ہفتے کے پہلے روز حصص کی بڑھ چڑھ کر خریداری شروع کردی ،، دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں 100 انڈیکس 450 پوائنٹس سے زائد بھی بڑھ گیا۔ مگراختتام پر مارکیٹ 363 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، انڈیکس میں اضافے سبب شیئرز کی مالیت میں لگ بھگ 40 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے اضافے سے 138 روپے 94 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 139 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
Comments are closed.