پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹرتک کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔ وزارت خزانہ 31 دسمبر کو قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان،ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے جبکہ مٹی کے  تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے 31 دسمبر کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

Comments are closed.