پٹرولیم مصنوعات کی قبمتوں میں کمی، سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لالی پاپ نکلا۔ حکومت نے عوام کومکمل ریلیف دینے میں پھر کنجوسی دکھائی۔ قیمتیں تو کم کیں لیکن سیلز ٹیکس بڑھادیا۔ الفاظ کے ہیر پھیر پر مبنی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نیا سال آیا تو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ عوام کو نئے سال کا تحفہ تو ملا لیکن خوشیاں زیادہ دیر کی نہیں۔ کیونکہ قیمتیں کم ہوئی ہیں ٹیکس بڑھ گیا۔۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھادیا جس سے قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہ ہوسکا۔ ۔پٹرول پر سیلز ٹیکس 8 سے بڑھا کر 17 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 13 سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا۔

مٹی کے تیل پر 2 سے بڑھا کر 17 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس اعشاریہ 5 سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا گیا۔سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق جنوری کے مہینے سے ہوگا۔۔۔۔ایف بی آر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

Comments are closed.