وزیراعظم کا زائد گیس بلز کی واپسی کیلئے50 کروڑجاری کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اضافی گیس بلوں کی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختض کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے زائد گیس بلوں کی صارفین کو واپسی کے لئے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت ہے، یہ رقم  تین مراحل میں واپس کی جائے گی۔

آئندہ ماہ گیس صارفین کے بل ایڈجسمنٹ کے ساتھ آئیں گے، سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔ گزشتہ ماہ 45 ہزار سے زائد صارفین اووربلنگ سے متاثر ہوئے تھے۔ صارفین سے وصول کیے گئے اضافی بل کی رقم کی واپسی جون تک مکمل کی جائے گی۔

Comments are closed.