پاکستانیوں کیلئےسرمایہ کاری سےمونٹی نیگروکی شہریت،دنیا گھومنے کیلئے شاندار آفر

جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں سب سے بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں سے ایک پورٹومونٹی نیگرو نے پاکستانی عوام کےلئےسرمایہ کاری پروگرام (سی بی آئی)کے ذریعے مونٹی نیگرو کی شہریت کےلئے خود کو متعارف کرادیاہے ۔

مونٹی نیگرین سی بی آئی پروگرام کےلئے با اختیار مونٹی نیگرو کے نیا پڑوس ،بوکا پلیس، ان پاکستانی شہریوں کو سرمایہ کاری کا نادر موقع فراہم کرتا ہے جو کہ آسانی سے سفراور بہتر مستقبل کےلئے دہری شہریت کے خواہاں ہیں۔ مونٹی نیگرو کےلئے تمام اہل خانہ کی شہریت حکومت کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے چار لاکھ یورو کے عوض حاصل کی جاسکتی ہے جس کے ساتھ مونٹی نیگرین حکومت کے ترقیاتی فنڈ میں چھ ماہ کے مختصر عرصے کےلئے 1لاکھ یورو کا عطیہ بھی دینا ہوگا۔

یورپ کے وسط میں ایک بہترین سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ، مونٹی نیگرو کی شہریت کے دیگر فوائد میں دنیا کے 124ممالک میں ویزا فری انٹری شامل ہیں،جبکہ مونٹی نیگرو اس وقت نیٹو کا موجودہ رکن ہے اور 2025میں یورپی یونین میں ممکنہ شمولیت کےلئے امیدوارملک بھی ہے۔

پورٹو مونٹی نیگرو کے سیلز و مارکیٹنگ منیجر برینن نیکولس کا کہنا ہے کہ ”مونٹی نیگرو اپنے شہریوں کو شاندار طرز زندگی،حفاطت، سلامتی اور تعلیم و صحت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پورٹو مونٹی نیگرو اپنے متنوع پورٹ فولیو کے اندر سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع پیش کرتا ہے جس میں مختلف اقسام اور قیمتوں کی جائیدادیں شامل ہیں۔ ہماری تازہ ترین ڈیولپمنٹ بوکا پلیس کے اندر سٹیزن شپ کوالیفائیڈ ریئل اسٹیٹ متعارف کرائے جانے کے بعد سے ہمارے خریداروں کو پیش کردہ فوائد کی فہرست میں اضافہ ہورہا ہے۔“

پورٹو مونٹی نیگرونے 2006میںاپنے قیام کے بعد سے ہی بحیرہ روم کی نفاست کو عملی شکل دیتے ہوئے ملک میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میںسے بطور ایک ترقی کےلئے ایک معیارکا تعین کیا ہے ۔یہ کثیر القومی اورکثیر البرادری،بحیرہ روم کی آب و ہوا اور حیرت انگیز مقام کے ساتھ 400سے زائد گھروں پر مشتمل رہاشی یونٹس پر مشتمل ہے۔

مونٹی نیگروآئندہ پانچ برسوں میںقابل ذکر نئی ریزورٹ ڈیولپمنٹ کے ساتھ سستی طرز رہائش کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ مشرقی یورپ میں اعلیٰ طرز زندگی کی منزل میں سے ایک اپنے مقام کو آگے کی جانب لانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کم سے کم سرمایہ کاری کی حد اور غیر ملکی ملکیت پر سرمایہ کاری کی پابندی کے بغیر مونٹی نیگرو ساز گار ٹیکسیشن،کاروبار دوست ماحول اور سرمایہ کاری دوست معیشت فراہم کرتا ہے ۔

Comments are closed.