اسلام آباد: گیس کے بعد بجلی کا بھی بحران پیدا ہو گیا ۔گدو پاوراسٹیشن ٹرپ ، جنوبی پنجاب اور سندھ کےبیشتر علاقوں کی بتی گل ، لاہور ملتان اور فیصل آباد کے اضلاع میں لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی۔
گدو پاور اسٹیشن بند ہونے سے این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی کے 6 اور 220 کے وی کے 15 سرکٹ شدید متاثر ہوئے ، لیسکو ، فیسکو اور میپکو کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی بحال کرنے کیلئےتکینیکی ٹیمیں کام کررہی ہیں ، متاثرہ علاقوں میں عارضی لوڈمنیجمنٹ پلان پرعمل درآمد شروع ہے۔
گدو بجلی گھرٹرپ کرنےکا ملبہ دھند پرڈال دیاگیا ہے، تاہم ذرائع کےمطابق اس کی اصل وجہ ایل این جی کی فراہمی میں کمی ہے۔سالانہ بھل صفائی کے باعث نہریں بند ، تربیلا اور منگلا سے بجلی کی فراہمی محدود ، صرف 600 میگا واٹ پن بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھرکے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.