پیداواری کمپنیاں بجلی کے ضیاع میں ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: وزارت پاور ڈویژن نے اعتراف کیاہے کہ بجلی کی پیداواری کمپنیاں بجلی  کے ضیاع میں ملوث ہیں حکومت کی جانب سے اس اقدام پر کمپنیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے ایوان بالا کو بتایاگیاکہ بجلی کی پیداواری کمپنیاں اپنے استعمال کے لیے بجلی کی مقررکردہ حد کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور بجلی ضائع کررہی ہیں بجلی ضائع کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی کیونکہ کوئی بھی فرد جنکوز میں بجلی کے یونٹس کے نقصان کا زمہ دار نہیں ہے۔

 پاور ڈویژن کی جانب سے بتایاگیاکہ دو سال میں جامشورر پاور کمپنی لمٹیڈ ، نادرن پاورجنریشن اور لاکھڑا پاور جنریشن لمٹیڈ نے دوسال میں9کروڑ 98 لاکھ یونٹس سے زائدبجلی ضائع کی ہے 2016 -17 میں کمپنیوں نے 4 کروڑ یونٹس بجلی ضائع کی جبکہ گزشتہ سال ایک کروڑ 58لاکھ یونٹس ضائع کئے گئے جامشوروپاور کمپنی لمٹیڈ نے دو سال میں 7 کروڑ 51 لاکھ یونٹس بجلی ضائع کی نادرن پاور جنریشن کمپنی 3 نے ایک کروڑ 32 لاکھ اور جنکو 4 نے ایک کروڑ 13 لاکھ یونٹس بجلی ضائع کی ہے۔

Comments are closed.