اسلام آباد: رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک (آر آئی ڈی بی) نے ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک (دی فریم ورک) کے تحت پاکستان میں اسلامی ڈیجیٹل ریٹیل بینک قائم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) اور اِن پرنسپل اپروول (آئی پی اے) حاصل کرلی ہے۔
شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے اولین مقصد کے تحت بینک نے ایک اعلیٰ اختیاراتی پانچ رکنی شریعیہ بورڈ قائم کیا ہے، شریعہ بورڈ کے چیئرمین معروف شریعہ اسکالر ڈاکٹر مفتی محمد عمران اشرف عثمانی، اور نائب چیئرمین مفتی حسان کلیم کو منتخب کیا گیا ہے۔
بورڈ کے ریڈنٹ شریعہ ممبر محمد اشجاع خان، اور دیگر ممبران میں مفتی اظفر اقبال اور مفتی محمد معاذ اشرف شامل ہیں۔ شیخ ڈاکٹر مفتی عمران عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی سے فقہ اسلامی میں گریجویشن کے ساتھ اسلامی مالیات میں پی ایچ ڈی اور ایل ایل بی کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر عمران عثمانی اس وقت متعدد مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے بورڈز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس عملدرآمد کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
پاکستان میں اسلامی اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران عثمانی نے کہا کہ انشااللہ رقمی بینک اسلامی بینکاری اور اقتصادی نظام کی پائیدار اور جامع ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شریعہ بورڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رہنمائی اور نگرانی فراہم کرے گا کہ بینکنگ آپریشنز اور لین دین ہر وقت شریعت کے مطابق ہوں، مفتی حسان کلیم کو شرعی تعلیمات اور مشاورتی امور کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ اسلامی ترقیاتی بینک سمیت متعدد مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے شرعی بورڈز کا حصہ ہیں۔
مفتی حسان بحرین میں قائم اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ آرگنائزیشن برائے اسلامی مالیاتی ادارے (اے اے او آئی ایف آئی) میں شریعہ معیارات کے معلم اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے وزیٹنگ فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔مفتی حسان کلیم نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک متوسط طبقات سے سود کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور ان لوگوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے حلال متبادل متعارف کرائے گا جو اس کے زیادہ مستحق اور بینکاری نظام سے کم جڑے ہوئے ہیں
محمد اشجاع خان نے وفاق المدارس العربیہ، پاکستان سے اسلامی فقہ (درس نظامی) میں 10 سال کی دینی تعلیم مکمل کی ہے۔ اشجاع خان نے جامعہ دارالعلوم، کراچی سے شرعی احکام لکھنے میں 3 سالہ تخصص فی الافتاء بھی کیا اور اے اے او آئی ایف آئی سے سرٹیفائیڈ شریعہ ایڈوائزر اور آڈیٹر ہیں۔ محمد اشجاع سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے رجسٹرڈ شریعہ مشیر ہیں۔
مفتی اظفر اقبال سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں شریعہ مشیر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے وفاق المدارس العربیہ، پاکستان سے شہادت العالمیہ مکمل کیا ہے۔ جامعہ دارالعلوم، کراچی سے تخصص الافتاء اور وفاقی اردو یونیورسٹی سے ایم فل (اسلامیات) کی ڈگری حاصل کی۔
Comments are closed.