کراچی: مشکل وقت میں دوست ملک سعودی عرب کی مہربانی مزید1 ارب ڈالراسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کردیے۔
سعودی عرب نےپاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑا اورمزید ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کردیے گئے۔ اس طرح سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالرکی پوری رقم پاکستان کو اب مل چکی ہے۔ گذشتہ روز یو اے ای کی حکومت نے بھی 1 اب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان منتقل کردی تھی۔
رقم ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر8 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب اور یو اے ای کے علاوہ چین سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے،موجودہ حکومت نے سعودیہ عرب سے 3 اب ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولم مصنوعات ادھار پر درآمد کا معاہدہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کی یو اے ای سے بھی اسی قسم کے معاہدے اور قطرسے ایل این جی کی اداھار درآمد پر بھی بات چیت جاری ہے۔
Comments are closed.