بیجنگ: ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدر وانگ ہوئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی سیکٹر کی ایک ابھرتی ہوئی منافع بخش مارکیٹ ہے۔ حکومت کی مثبت کاروباری پالیسیوں اورصارفین کی دلچسپی کے پیش نظر ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے جارہی ہے۔
ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدرمسٹر وانگ ہوئی نے بیجنگ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ٹیکنالوجیز کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہت سی مراعات دے رہی ہے۔
ہواوے ٹیکنالوجی کے نائب صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منافع بخش مارکیٹ ہے۔ ہواوے ٹیکنالوجیز، حکومت کی صحت مندانہ مثبت کاروباری پالیسیوں اور صارفین کی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کرنے جارہی ہے۔
Comments are closed.