سپین:ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کو ستارۂ امتیاز دینے کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے معروف بزنس مین اور سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کو بزنس، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح، سماجی خدمات اور ریاستِ پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ “ستارۂ امتیاز” دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعزاز 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر ایوانِ صدر اسلام آباد میں دیا جائے گا۔

پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی شخصیت
چوہدری امانت حسین مہر نے یورپ، اسپین اور پاکستان میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔ وہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے بلکہ اسپین اور دیگر یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

ثقافتی و کمیونٹی ایونٹس میں بھرپور شرکت
چوہدری امانت حسین مہر ہر اس ایونٹ میں اپنی خدمات پیش کرتے رہے جس میں پاکستان کے قومی دن، ثقافتی میلوں یا کمیونٹی تقریبات کا انعقاد ہوتا۔ ان کی سرگرمیوں میں ہمیشہ پاکستان کی نیک نامی اور مثبت تشخص جھلکتا رہا۔

کمیونٹی کی جانب سے پذیرائی
پاکستان، یورپ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چوہدری امانت حسین مہر کو دلی مبارکباد پیش کی۔ کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز نہ صرف چوہدری امانت حسین مہر بلکہ بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی کے لیے فخر کا باعث ہے۔

Comments are closed.