نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33ارب روپےسبسڈی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دے دی جبکہ رواں برس 4 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی، اس سال 4.77 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک فوج کیلئے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی منظوری دی جب کہ زرعی شعبے کیلئے کھاد پر 15 ارب 70 کروڑ روپے سبسڈی کی فراہمی اور نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم تنصیب کی منظوری دی۔

ای سی سی  نے گریڈ رویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سال 2020ء کیلئے تمباکو کی کم از کم قیمت کی منظوری دی ۔ تمباکو کی قیمتیں 101 روپے سے 233 روپے کے درمیان مقرر کی گئیں۔ بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی غور کیا گیا۔

Comments are closed.