اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔حکومت نے گاڑیوں کے لین دین کو دستاویزی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق اب پرانی گاڑیوں کیساتھ بے نامی دار بسوں، ٹرکوں اور ڈمپرز کی خرید و فروخت بھی ممکن نہیں ہوگی ۔گاڑی کسے فروخت کی یہ بتانا پڑے گا او ر سیلز ٹیکس بھی اد اکرنا ہوگا۔ نان فائلر کو اضافی تین فیصد کیساتھ 20 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر 17 فی صد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔رقم کی ادائیگی بھی کیش کی صورت میں نہیں ہوگی۔استعمال شدہ گاڑیوں کی کیش خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب ادائیگی صرف بینکوں کے ذریعے ہی ہوگی۔
Comments are closed.