درست پالیسی نہ ہونے کے باعث ٹیکس فائلرز کی تعداد میں کمی

کراچی: درست پالیسی نہ ہونے کے باعث انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہورہی ہے، پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے مطابق فائلرز کی تعداد بڑھانے لئے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

پاکستان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مستحکم اور جامع پالیسی بنائی جائے، پالیسی میں تبدیلوں سے فائلرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے، جرمانہ دینے کے باوجود” ایکٹیو ٹیکس پیئرلسٹ میں نام نہیں ڈالا جاتا،کئی افراد کہتے ہیں کہ  جرمانا دینے کے باوجود ایکٹو لسٹ میں نام نہیں آسکتا تو گوشوارہ کیوں بھریں؟

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ قانون ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہی وجہ ہے کہ سال 2017 کے مقابلے سال 2018 میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد نے کم ریٹرن فائل کیے ،حکومت جامع پالیسی مرتب کرے تو ٹیکس فائلرز کی تعداد 20 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

Comments are closed.