اسلام آباد: حکومت نے پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں،،گزشتہ دس برسوں کے دوران ملکی و غیر قرضوں میں 21 ہزار 690 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے ایوان بالا میں تحریری جواب پیش کیا گیا۔سال 2008 تک پاکستان پر کل قرضہ 6 ہزار 562 ارب روپے کا تھا،، سال 2013 تک پاکستان کا کل قرضہ 15 ہزار 872 ارب روپے کا تھا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سال 2018 تک کل ملکی و غیر ملکی قرضہ 28 ہزار 252 ارب روپے ہے،، جون 2018 تک بجٹ خسارہ 2260 ارب روپے ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 2017-18 میں 3844 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔ سال 2018 میں پاکستان کی غیر ملکی ترسیلات زر 19اعشاریہ 62 ارب ڈالر ہیں۔
Comments are closed.