جنیوا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ زچگی کے لیے آپریشن کے بجائے نارمل ڈیلیوی پر توجہ دی جائے۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ آپریشن کے ذریعے زچگی میں تیزی سے اضافہ زچہ و بچہ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق آپریشن کے ذریعے زچگی میں دگنا اضافہ ہوا ہے، 30 فیصد سے زائد نوزائیدہ بچے آپریشن کے ذریعے جنم لے رہے ہیں حالانکہ نارمل ڈیلیوری ایک قدرتی عمل ہے جس میں نقصان کا خدشہ بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران کسی قسم کی پیچیدگی پیدا ہونے کی صورت میں ہی زچگی کے آپریشن کی اجازت دی جاسکتی ہے جس میں بچہ جننے کے دوران خون کا زیادہ بہنا، بچے کا اکڑ جانا اور بچے کا درست جگہ پر نہ ہونا جیسے عوامل شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نارمل ڈیلیوری میں وقت زیاہ صرف ہونے کے باعث بغیر کسی طبی وجہ کے زچگی کے آپریشن کو معمول بنالیا گیا ہے حالانکہ اس سے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں اور آپریشن کی وجہ سے ماں اور بچے کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.