راولپنڈی: ڈینگی مچھر بے قابو ہو گیا ہے،،، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قاتل مچھر نے راولپنڈی میں مزید سترہ افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈینگی متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد182 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلسل بخار سمیت دیگر علامات پر 21 افراد کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔ لیبارٹری تجزیہ کے دوران سترہ افراد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈینگی کا شکار بننے والے ان سترہ مریضوں میں سے نو کا تعلق اسلام آباد کے علاقے ترنول، چھ کا راولپنڈی اور ایک کا چکوال سے ہے۔ راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو بیاسی ہو گئی ہے۔
Comments are closed.