جاپانی یونیورسٹی چِیبا کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر ماسوزاوا کی پاکستان آمد

اسلام آباد: جاپان کی معروف چِیبا یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر ماسوذاوا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اپنے پانچ روزہ دورہ پاکستان کے دوران وہ پاکستان میں جاپانی زبان کی ترویج اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے سے متعلق مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر ماسوزاوا 29 ستمبر کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں طلبہ کے تقریری مقابلے سے خطاب کریں گے۔ وہ جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا و طالبات سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی طلبہ کو جاپانی زبان پڑھنے کی دعوت دیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وائس پریزیڈنٹ چِیبا یونیورسٹی  پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر ماسو ذاوا کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان ساجد الیاس بھٹی اور سینیئر وکیل چودھری حامد لطیف سے بھی ملاقات ہو گی۔ جس میں پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Comments are closed.